عوامی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے :عمران علی
وزیرآباد کو صاف ستھرا، خوبصورت بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی،اے سی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر عمران علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وزیرآباد کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور شہر کو صاف ستھرا، خوبصورت اور مثالی بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں شہر میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے ، شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر عمران علی نے مزید کہا کہ تاجر برادری، صحافیوں اور شہریوں کے تعاون سے وزیرآباد کو صاف ستھرا، خوبصورت اور مثالی شہر بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments