سیالکوٹ:وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )تھانہ پھلورہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث حمیر عرف بلا گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے ، لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ پھلورہ انسپکٹر شاہزیب اسلم نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ حمیر ولد محمد یونس سکنہ گلانوالہ سمت محسن ولد محمد اشرف سکنہ گلانوالہ اور طیب ولد محمد یونس سکنہ گلانوالہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان رات کے وقت اسلحہ کے زور پر شہریوں سے موٹر سائیکلیں، نقدی موبائل فونز چھننے اور دیگر قیمتی سامان چوری کی وارداتیں کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments