سیالکوٹ:گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ ڈنر
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں اتحاد فاؤنڈر گروپ کے سینئر رہنما شیخ ریاض الدین اور گلوز گروپ لیڈر انس راحیل برلاس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب سے چیئرمین پی جی ایم ای اے میاں محمد سرور، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خاور حسین سپال، ملک نصیر احمد اور سیکرٹری پاکستان گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد عثمان بٹ نے خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments