کامونکے :لین دین کے تنازعہ پر محنت کش کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
کامونکے (نامہ نگار )پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر نشہ میں دھت بااثر شخص کی محنت کش کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں چک ہندہ کے محمد وقار نے گاؤں کے ارشاد چیمہ کے کھیتوں میں ہل چلانے کے اسی ہزار روپے لینے ہیں۔گذشتہ رات محمد وقار کام پر جارہا تھا کہ رقم کے معاملہ پر ارشاد چیمہ نے اُسے روک کر گالی گلوچ، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور رائفل سے فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلا دیا۔ سنگل۔۔کامونکے :ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔گذشتہ روزکسوکی کا اکیس سالہ صالم موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔دیگر ٹریفک حادثات میں اٹھارہ سالہ محمد نعمت،اکیس سالہ انصر،بائیس سالہ ابرار،تیرہ سالہ مبین،تیس سالہ مظہر،بارہ سالہ واجد علی،اُنیس سالہ علی،ستائیس سالہ رحمن اور دس سالہ مدیحہ شدید زخمی ہوگئی۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments