علی پورچٹھہ اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں کے کلینک
ناقص اور زائدالمیعاد ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری،کارروائی کا مطالبہ
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ اور گردونواح میں اتائی ڈاکٹروں نے کلینک کھول رکھے ہیں۔ناقص اور زائدالمیعاد ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری۔شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔ ڈرگ انتظامیہ خاموش ،تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ اور گردونواح میں اتا ئی ڈاکٹر اور میڈیکل سٹور شہریوں میں موت بانٹنے لگے ہیں۔ اپنے کلینک پر انجکشن، ڈرپ اور سرجری سے عوام الناس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں۔بااثر نان کوالیفا ئیڈ افراد نے کرائے پر لائسنس لیکر میڈیکل سٹور کھول رکھے ہیں۔ریفریجریٹرز کی عدم موجودگی سے ادویات کی کوالٹی ختم ہو جاتی ہے ۔سٹور مالکان نے بل ورانٹی کے بغیر ادویات کے سٹاک رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پرا ئیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی فیسیں اور دیگر ٹیسٹ وغیرہ جیب پر اضافی بوجھ کا باعث بن جاتے ہیں۔ غربت اور مہنگا ئی کے دور میں اتا ئیوں سے سستی دوا اور علاج یقینی ہو جاتا ہے ۔ڈرگ انسپکٹر وزیرآباد نے مبینہ طور پر ان اتا ئیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments