ایبٹ آباد پو لیس ٹریفک کنٹرول کر نے میں ناکام

ایبٹ آباد پو لیس ٹریفک کنٹرول کر نے میں ناکام

بے ضا بطگیاں عام ،شہریوں نے ٹریفک ا نسپکٹر کی تبدیلی کا مطا لبہ کر دیا

ایبٹ آباد(نمائندہ دنیا)ٹریفک انسپکٹر ایبٹ آباد کی غفلت کے باعث ٹریفک پولیس ایبٹ آباد شہر میں ٹریفک کا نظام کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ٹریفک انسپکٹر کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کیاہے۔ایبٹ آباد کے ٹرانسپورٹرز محمد اشفاق،محمد نیاز ،محمد اشرف،دلاور خان اوردیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد شہر میں 50سے زائد گاڑیوں کے مالکان ٹریفک پولیس اہلکار ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے یہ اہلکار خانہ پری کیلئے ان کے چالان کررہے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اپنی سوزوکی گاڑیاں ٹریفک روانی میں خلل کا سبب بن رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر میں نمبر پلیٹس کے بغیر متعدد گاڑیاں دیکھی گئی ہیں جن کی شکایات ٹریفک انسپکٹر کو کی گئی مگر وہ عوامی شکایات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے نجی کاموں میں مشغول رہتے ہیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک انسپکٹر کا فوری تبادلہ کرکے ان کی جگہ ایماندار اورفرض شناس آفیسر تعینات کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں