جہلم ،مبینہ گستاخ رسول ساجد شہزاد گرفتار

مبینہ گستاخ رسولؐ ساجد شہزاد ولد شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان نے گرفتار کر لیا
جہلم(نمائندہ دنیا) ،۔ ڈاکٹر ریاض احمد ولد ممتاز احمد نے تھانہ پنڈدادنخان میں درخواست دی تھی کہ وہ اپنے میڈیکل سٹور پر موجود تھا کہ ساجد ولد شہزاد آیا اس وقت ٹی وی پر دعوت اسلامی کا پروگرام چل رہا تھا جس پر ساجد نے ٹی وی دیکھ کر کہا کہ آپ لوگ شرک کرتے ہیں اور اس نے پھر نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کرنا شروع کر دی۔