ائر کولرز، بیٹری و ہاتھ والے پنکھوں کے نرخ بڑھ گئے

ائر کولرز، بیٹری و ہاتھ والے پنکھوں کے نرخ بڑھ گئے

بیٹری والا پنکھا 5، ائر کولر 8سے 10ہزار، ایمرجنسی لائٹ 250سے 8سو تک فروختجڑواں شہروں میں برف 20سے 30روپے کلو فروخت سے شہریوں کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) جڑواں شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کی شدید لہر اور چلچلاتی دھوپ کے باعث ائر کولرز، یو پی ایس، بیٹری والے پنکھوں اور ایمرجنسی لائٹس سمیت برف اور ہاتھ والے پنکھوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ نے شہریوں کے ہوش اڑا کر رکھ دئیے ہیں۔ برف 20سے 30روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ لاہوری ائر کولر جو ایک ماہ قبل چھ ہزار روپے تک درمیانے سائز کا باآسانی دستیاب تھا اب 8سے 10ہزار روپے ، بیٹری والے پنکھے چھوٹا سائز پانچ ہزار اور درمیانہ سائز چھ سے سات ہزار روپے ، ایمرجنسی لائٹ چھوٹی250سے 300روپے اور درمیانی 500روپے تک جبکہ بڑی کی قیمت 800روپے سے شروع ہوتی ہے ، ہاتھ والا پنکھا جو پہلے 20سے 30روپے میں دستیاب تھا اب 50سے 70روپے تک فروخت ہو رہا ہے ۔ چائنا کے کاغذ والے ہاتھ کے پنکھے 30روپے تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مسلسل آنکھ مچولی سے برف بھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ، صبح کے وقت تو ملتی ہے لیکن دوپہر اور شام کے وقت دستیاب بھی نہیں ہوتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں