ان فِٹ 1000پبلک سروس گاڑیاں بند، 8ہزار کا چالان
راولپنڈی (خبرنگار) پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا۔
55روز کے دوران 1000ان فٹ گاڑیاں بند کی گئیں اور 8271کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 89لاکھ 67ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 696ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 52مقدمات بھی درج کیے گئے۔ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈا منیجرز کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔