لڑائی جھگڑے میں دو افراد قتل دو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ بنی گالہ پولیس نے دو افراد کو قتل اور دیگر دو کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔
، مئی میں تھانہ بنی گالہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی تھی کہ ملزم سجاد الرحمن و دیگر نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائر نگ کر کے میرے خاوند عامر عزیز اور بھانجے کو شدید زخمی کر دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان موت واقع ہو گئی، ملزمان نے دو بچوں انس اور حمدید کو بھی زخمی کیا تھا۔