راولپنڈی:انسداد تجاوزات آپریشن، 27دکانیں سیل

راولپنڈی:انسداد تجاوزات آپریشن، 27دکانیں سیل

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انسداد تجاوزات ٹیمز نے اسسٹنٹ کمشنر حاکم علی کی نگرانی میں راجہ بازار، تلواڑہ بازار اور اقبال روڈ پر آپریشن کیا، مری روڈ کے اطراف کو عارضی و مستقل ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے، آپریشن کے دوران بارہا غیر قانونی تجاوزات میں ملوث 27دکانوں کو سیل کیا گیا۔

 یہ تفصیلات کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کو شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن کے جائزہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا آپریشن اسی صورت کامیاب ہوتا ہے جب اس میں تسلسل ہو، جس بازار میں آپریشن کرنا ہو پہلے وہاں کے نمائندگان کو آن بورڈ لیا جائے۔ انہوں نے کہا ضبط شدہ مال شہر سے باہر گوداموں میں منتقل کیا جائے گا۔ عارضی تجاوزات کو اٹھا لیا جائے گا اور مستقل تجاوزات کو ڈھایا جائیگا، ہدایت کی جاتی ہے کہ دئیے گئے وقت میں سامان اٹھائیں اور اپنا نقصان ہونے سے بچائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں