کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل ہونگے : برجیس طاہر

کشمیر سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل ہونگے : برجیس طاہر

سانگلا ہل(تحصیل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر چودھری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 برس سے بھارت جس حد تک ہمیں نظر انداز کر رہا تھا ۔

،بھارتی وزیر خارجہ کا موقف کھل کر سامنے آگیا ہے کہ تمام مسائل کا حل گفت وشنید ہے ، کشمیر کے مسئلے سمیت تمام مسائل مذاکرات سے حل ہوں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل ہو ،جنگ کے ذریعے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا، تین جنگیں لڑی جا چکی ہیں جس سے کوئی خاطرخواہ فوائد حاصل نہ ہو سکے ، سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے میاں نواز شریف سے لاہور آمدپر وعدہ کیا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ مل جل کر حل کریں گے تاہم کسی مسئلے کا حل جنگ نہیں ہوتا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی کامیابی سے پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل سے باہر نکل آیا ہے ، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آئی ایم ایف کا یہ ٓاخری پروگرام ہوگا، انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی اسلامی سربراہی مملکت کانفرنس 1974 کے بعد کامیابی کے زینے پر منسلک ہے ،میاں محمد نواز شریف کا ویژن عام آدمی کو عزت سے نوازنا ہے ،شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی کے بعد سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 85ہزار کراس کر گئی جوپہلے کم تھی،اس سے قبل مہنگائی کی شرح 38فیصدتھی جوکم ہو کر 6فیصد پر آگئی ہے ،یہ گراف پاکستان کے روشن مستقبل کی تازہ مثال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں