ہمارے طلبہ باصلاحیت، رہنمائی کی ضرورت:گورنر خیبرپختونخوا
اسلام آباد (اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی یونیورسٹیوں کو عالمی تقاضوں اور۔
جدید ضروریات سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے، ہمارے طلبہ باصلاحیت ہیں مگر انہیں رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، افسوس کہ ہم نے تعلیم پر وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیے تاہم مستقبل کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیں تعلیمی نظام کو مثالی بنانا ہوگا۔ ویمن امپاورمنٹ اور یوتھ انگیجمنٹ جیسے مقاصد کے حصول کیلئے عالمی معیار کی تعلیم کاحصول اور فروغ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیصل کریم کنڈی نے یونیورسٹی بزنس اینڈ لا سکول بکنگھم شائر برطانیہ کی ڈین سارہ ویلیم سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں تعلیم اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سارہ ویلیم نے خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔