وکلا ہسپتال کی تکمیل کیلئے تمام تر کوشش کرینگے:گورنر پنجاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا میرے لیے باعث اعزاز ہوگا۔
کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں بطور مہمان آؤں اور وکلاء کے ویلفیئر پراجیکٹس میں معاون بنوں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وکلاء کے بچوں کی تعلیم کیلئے بہترین سکول، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں لیڈیز بار کے قیام اور وکلا ہسپتال کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے، وکلاء کی قانون اور آئین کی بالادستی کیلئے قابل قدر خدمات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا سے ملاقات میں کیا، وفد نے گورنر پنجاب کو وکلاء کے مسائل اور جاری ویلفیئر پراجیکٹس سے آگاہ کیا اور بار میں مہمان کی حیثیت سے آنے کی دعوت دی۔