راولپنڈی :ڈی ایچ آفس میں تقریب ، ڈینگی ٹیم میں اسناد تقسیم

 راولپنڈی :ڈی ایچ آفس میں تقریب ، ڈینگی ٹیم میں اسناد تقسیم

ڈینگی سیزن اختتام پذیر ،مؤثر کنٹرول کے باعث کو ئی مو ت نہیں ہو ئی ، ڈی ایچ او

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) ضلع بھر میں جاری رواں سال کا ڈینگی سیزن اختتام پذیر ہو گیا،ڈی ایچ او ڈاکٹر حسین شاہ ترمذی کی نگرانی میں ڈینگی ٹیم کی کارکردگی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں تقریب منعقد ہو ئی جس میں ڈینگی مہم کی کامیابی پرعملے کوشیلڈز اوراسناد دی گئیں، مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ و ایم پی اے اسما نازعباسی تھیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے بتایا گیا رواں سال ڈینگی سیزن کے دوران بروقت اورجامع اقدامات کے باعث ڈینگی کے پھیلاؤ پر مؤثر کنٹرول کیا گیا۔ اس سال ڈینگی سیزن مکمل طور پر اختتام پذیر ہو چکا ہے اور گزشتہ برس کی نسبت ڈینگی مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے قابلِ ذکر بات یہ رہی کہ امسال ڈینگی سے کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی، جو ضلعی ٹیموں کی محنت اور بروقت اقدامات کا نتیجہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں