این ایف سی ،جی بی کو بھی شیئر کی فراہمی لازمی ، نگران وزیر اعلیٰ

این ایف سی ،جی بی کو بھی شیئر کی فراہمی لازمی ، نگران وزیر اعلیٰ

صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ،جسٹس (ر) یار محمد

گلگت (اے پی پی) نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پایہ دار ترقی اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت گلگت بلتستان کو بھی شیئر کی فراہمی لازمی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی سفارش کی جائے گی کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی فارمولے کے تحت شیئر دیا جائے ۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا محکمہ صوبے کی تعمیر و ترقی میں انتہائی اہم ہے ۔ صوبے کی تعمیر و ترقی کے سفر کو تیز کرنے کیلئے ٹارگٹڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائی جائے ۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگا، جس کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے ۔ گلگت بلتستان میں جاری بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے زیر تعمیر تمام پاور پروجیکٹس کی ریلیز کو بلاتعطل فراہمی اور ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں ہر صورت تعمیر یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں