گولڑہ میں غیر ملکی شہریوں کا جھگی نشینوں پر بہیمانہ تشدد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گولڑہ کے علا قے میں جھگی نشینوں اورغیر ملکی شہریوں میں جھگڑا، پولیس نے سیکٹر ایف بارہ سے سے تین غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ،واقعے کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ، متن کے مطابق غیر ملکی شہریوںنے جھگی نشینوں کی۔۔۔
خواتین اور بچوں پر بہیمانہ تشدد کیا ، غیرملکی شہری زبردستی جھگیوں میں داخل ہوئے اور خواتین کی زبردستی ویڈیو بنانے لگے ، انہوں نے عورتوں کو زبردستی ساتھ لے جانیکی کوشش بھی کی۔ سکندرنامی جھگی بان نے ان کو منع کیا تو ڈنڈوں سے اس کا سر پھاڑ دیا ،متاثرین کے مطابق غیر ملکی شہر یوں نے ان کی عورتوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مارا پیٹا ۔