سرچ آپریشن، 2ملزم گرفتار اسلحہ، ایمونیشن برآمد
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آئی جی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی اسلحہ سے پاک شہر مہم تیزی سے جاری ہے۔۔۔
اسی سلسلے میں تھانہ پھلگراں پولیس ٹیم نے دوران سرچ آپریشن 2ملزمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30بور پستول، کلاشنکوف، 223بور رائفل، 12بور رائفل اور تھری ناٹ تھری رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی۔، مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔