یونیورسٹی آف لاہور کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ، قانون سازی بارے بریفنگ

یونیورسٹی آف لاہور کے طلبہ کا پارلیمنٹ  ہائوس کا دورہ، قانون سازی بارے بریفنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) یونیورسٹی آف لاہور کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے 24رکنی طلبہ و طالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔۔۔

وفد کو پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر سینیٹ سیکرٹریٹ کے حکام نے خوش آمدید کہا۔ وفد نے سینیٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہیں پارلیمنٹ کی تاریخ، قانون سازی کے مراحل، سینیٹ کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں