کاروباری برادری منافع کا ایک فیصد تعلیم کیلئے دے، یاسر الیاس

کاروباری برادری منافع کا ایک  فیصد تعلیم کیلئے دے، یاسر الیاس

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کاروباری برادری پر زور دیا ہے۔۔

 کہ وہ سماجی تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے اپنے منافع کا کم از کم ایک فیصد پاکستان کے 2کروڑ 60لاکھ سے زائد سکول سے باہر بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں۔ وہ تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے، جس کا مقصد سندھ کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی مہم کیلئے بھرپور معاونت حاصل کرنا تھا۔ تقریب راولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت نے منعقد کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں