کاشتکاروں کو زرعی آلات و مشینری کی سبسڈی پر فراہمی، قرعہ اندازی کی تقریب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ایگریکلچرل فارم میکانائزیشن پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو زرعی آلات و مشینری کی 60فیصد حکومتی سبسڈی پر فراہمی کے حوالہ سے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
مہمان خصوصی راجہ حنیف ایڈووکیٹ ایم پی اے تھے۔ راجہ حنیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت زراعت میں جدید نظام کو رائج کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو زرعی مشینری کی سبسڈی پر فراہمی سے جدید زراعت کو فروغ ملے گا۔