3منشیات سپلائرز کو سزا، جرمانہ
راولپنڈی (خبرنگار) معزز عدالتوں نے تین منشیات سپلائرز کو سزائیں سنا دیں، مجرمان کو مجموعی طور پر 25سال 6ماہ قید اور۔۔۔
3لاکھ 10ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں۔ مجرم دلنواز کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ، مجرم ہیرا کو 9سال قید اور 80جرمانہ، عمران کو 7سال قید اور 1لاکھ 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔