چند ماہ قبل اقتدار کی پیشکش ٹھکرا دی، سردار عتیق
مقبول بٹ اور کے ایچ خورشید خودمختار کشمیر کے حامی تھے مگر انہیں پذیرائی نہیں ملی
راولاکوٹ(این این آئی) آزاد جموں کشمیر کے سابق وزیراعظم اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر عتیق خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، موجودہ تحریکِ آزادی کا سب سے نمایاں چہرہ،اور آزادی کشمیر کی مزاحمتی تحریک، عالمی تحریکوں کے تسلسل کا باب ہے ، مقبول بٹ اور کے ایچ خورشید خودمختار کشمیر کے حامی تھے مگر انہیں آزاد جموں کشمیر میں پذیرائی نہیں ملی چونکہ یہاں کے لوگ الحاق پاکستان کے حامی ہیں ،چند ماہ قبل مجھے آزاد کشمیر کے اقتدار کی پیش کش کی گئی جو میں نے رد کر دی ۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار دہائیوں میں تحریکِ آزادیِ کشمیر کو جاندار، موثر اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں سب سے نمایاں کردار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے ادا کیا۔ مسلم کانفرنس اور لبریشن فرنٹ کے سیاسی نظریات میں اختلاف ضرور ہے ، مگر مسلم کانفرنس نے کبھی کسی فرد یا جماعت کے خلاف نفرت یا دشمنی کی سیاست نہیں کی۔