عوامی خدمت سے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے، ایس ایس پی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آبادپولیس سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل تنویر احمد اور کانسٹیبل کبیر کے اعزاز میں۔۔
ایوان صدر سکیورٹی ڈویژن میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سپرٹینڈنٹ آف پولیس ایوان صدر طاہر محمود نے ریٹائر ہونے والے پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کی جائے۔