آر پی او کا دورہ سیالکوٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر نے سیالکوٹ کا اہم دورہ کیا۔
پولیس لائن پہنچنے پر آر پی او کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارشہدا پر گلدستہ رکھا اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آر پی او نے علما کرام اور کرسچن کمیونٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں ،پو لیس افسروں کیساتھ بھی میٹنگ کی ۔