عوام میں احساس تحفظ کو یقینی بنائینگے :ڈی پی او حافظ آباد
امن وامان بہتر بنا نا ترجیح ، کرپشن بر داشت نہیں :کامران حمید ، ‘‘دنیا ’’سے گفتگو
حافظ آباد(نامہ نگار )ڈی پی او کامران حمید نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں امن و امان برقرار رکھنا اور بہتر بنانا ترجیح ہے ،تمام ضلعی پولیس افسر وملازمین آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے خدمات سرانجام دیں ،کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کے مکمل خاتمے اور عوام میں احساسِ تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ڈی پی او نے کہا کہ صحافت مقدس اور ذمہ دارانہ پیشہ ہے جس کی اہمیت موجودہ دور میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ مثبت تنقید، درست رپورٹنگ اور حقائق پر مبنی خبر نہ صرف اداروں کی بہتری کا باعث بنتی ہے بلکہ معاشرے میں شعور و آگاہی بھی پیدا کرتی ہے ۔اس موقع پر سابق صدر /چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب /یونین آف جرنلسٹس رانا ارشد انجم نے بطور ڈی پی اوحالیہ تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔