اسلام آباد بار کے الیکشن 10جنوری کو ہونگے، شیڈول جاری

اسلام آباد بار کے الیکشن 10جنوری کو ہونگے، شیڈول جاری

15، 16دسمبر کو کاغذاتِ نامزدگی جمع ہونگے، 22دسمبر کو حتمی فہرست جاری ہوگی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ صدر بار چوہدری نعیم نے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار 15اور 16دسمبر کو اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے۔ 17دسمبر کو کاغذات جمع کرانے والوں کی ابتدائی فہرست آویزاں کی جائے گی، 18اور 19دسمبر کو جانچ پڑتال ہو گی۔ 20دسمبر کو امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے مجاز ہوں گے، 22دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ پولنگ 10جنوری کو ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں