غیر مہذب اور غیر انسانی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، آر پی او
راولپنڈی (خبرنگار) آر پی او بابر سرفراز الپا کا تھانہ سٹی اور گنجمنڈی کا دورہ، تھانہ جات کی بلڈنگ، حوالات۔۔
، فرنٹ ڈیسک، کوت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ جات میں صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے، کسی بھی شہری کے ساتھ غیر مہذب اور غیر انسانی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔