آر پی او کی کھلی کچہری،درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

آر پی او کی کھلی کچہری،درخواستوں پر فوری کارروائی کی ہدایت

منشیات فروشوں، قحبہ خانوں، جرائم کا موثر سدباب کیا جا رہا، بابر سرفراز

راولپنڈی (خبرنگار) آر پی او بابر سرفراز الپا کی تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں نے مسائل اور درخواستیں پیش کیں۔ آر پی او نے شہریوں کے مسائل براہ راست سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، متعلقہ افسران کو انکے مسائل حل کر کے متعلقہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے، آرپی او کا کہنا تھا کہ تھانہ کی سطح پر کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو انصاف کی فراہمی کو ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے۔ سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، منشیات فروشوں، قحبہ خانوں اور دیگر سنگین جرائم کا موثر سدباب کیا جا رہا ہے۔ ادھر ایس پی راول سعد ارشد کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔، انہوں نے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں