سینئر صحافی شبیر راجوروی کی بیٹی کی وفات پر دعائیہ تقریب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آزادکشمیر کے سینئر صحافی شبیر راجوروی کی بیٹی کی وفات پر نیشنل پریس کلب میں دعائیہ تقریب، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی سمیت سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
، تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ۔ شبیر راجوروی نے دعائیہ تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ،بعد ازاں مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی اجتماعی دعا کی گئی۔