موسمی حالات کے پیش نظر جی بی میں الیکشن ملتوی کئے جائیں، اسلامی تحریک پاکستان

موسمی حالات کے پیش نظر  جی بی میں الیکشن ملتوی کئے  جائیں، اسلامی تحریک پاکستان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر شیخ مرزا علی نے بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

 الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی برائے 2026-2031 کے انتخابات کیلئے دوسری مرتبہ شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ عملہ کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مقامی موسمی حالات کی شدت میں انتخابات کا امکان بہت کم ہے، اس لئے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اپنے دفتر سے جاری انتخابی شیڈول پر نظرثانی کر کے ووٹروں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں