راولپنڈی:دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار)راولپنڈی میں وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دم کرنے کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میں دم کروانے گئی تو مذکورہ شخص نے میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔