پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، اشتہاری سمیت چار ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ نصیر آباد پولیس نے ذاتی رنجش پر قتل میں ملوث اور مئی 2024 سے مطلوب اشتہاری کو ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا۔۔۔
جبکہ صدرواہ پولیس نے شراب سپلائی میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر 60 بوتل شراب برآمد کی۔ صدرواہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کیں۔