مردان ،فائرنگ سے 2افراد قتل،خاتون سمیت 2زخمی
مردان ( نمائندہ دنیا ) کاٹلنگ بازار قاسمی اڈہ میں فائرنگ، گولی لگنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
ادھر طورو نوے کلے مقبرہ کے قریب فائرنگ، گولی لگنے سے 19 سالہ غیور شدید زخمی ہوگای ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا گیا۔