راولپنڈی میں مسلم لیگ خواتین ونگ کی ممبر شپ مکمل
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ راولپنڈی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ٹیم ڈویژنل صدر وایم این اے آسیہ ناز تنولی کی ہدایت پر ممبر شپ کام مکمل کر لیا گیا۔۔۔
اس موقع پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر شپ کے حوالے سے جانچ پڑتال کی گئی ،مرکزی رہنمائوں نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی کی علامت ہے ، ن لیگ کی یہ خاصیت ہے کہ وہ خواتین کو عزت دیتی ہے ۔