نوشہرہ ،دوسری شادی کا تنازع شوہر کی فائرنگ سے بیوی زخمی
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )رسالپور کے گنجان آباد علاقے گلبہار کالونی میں دوسری شادی کرنے پر تنازع ،مشتعل شوہر نے فائرنگ کرکے پہلی بیوی کو زخمی کردیا۔
تشویشناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمی مسماۃ ن کے مطابق وہ بیٹی کے ساتھ گھر میں موجود تھی ، وقار گھر میں داخل ہوا ،دوسری شادی پر زبانی تکرار پر پستول سے فائرنگ کردی ۔