سرمائی تعطیلات شروع، عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کو جرمانہ ہوگا

سرمائی تعطیلات شروع، عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کو جرمانہ ہوگا

راولپنڈی ضلع کے تعلیمی ادارے 10جنوری تک بند رہیں گے، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سکولز ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر راولپنڈی ضلع بھر میں سکولوں میں گزشتہ روز سے موسم سرما کی چھٹیاں کردی گئی ہیں ، تعلیمی ادارے 10جنوری 2026تک بند رہیں گے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولز مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن اور بورڈ کی ایفلیشن منسوخ کر کے بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔ سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے تمام آفیسرز فیلڈ میں ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں