غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ،کمشنر

 غیر قانونی   افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں ،کمشنر

ٹاسک فورس کا اجلاس ،حکمت عملی پر غور ،لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کا جائزہ لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے لیے بنائی گئی خصوصی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد پولیس کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، ہری پور اور مری کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ، نادرا، پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ ٹاسک فورس کی اب تک کی کارروائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ افسران نے چیف کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف اضلاع سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ان میں سے اکثریت رضاکارانہ طور پر واپس جا رہی ہے۔

ساتھ ہی غیر ملکیوں کو کرایہ پر مکان فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے ۔محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو بجلی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر پابندی عائد کی جائے ۔ ان کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کو کسی قسم کی رہائش یا روزگار نہ دیا جائے اور ان کی بستیوں کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کارروائی کی جائے ۔ ادھر چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں