پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 3فوڈ پوائنٹس کو جرمانے
کارروائی کلر کہار میں کی گئی ،انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ،ترجمان
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن نے کلر کہار سروس ایریا میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی ٹیموں کے ہمراہ سروس ایریا پہنچ گئیں،6فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی۔ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران 3 معروف فوڈ پوائنٹس میں سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں جس پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ کارروائی ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش کی موجودگی، چائنہ نمک کے استعمال اور ناقص و غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر عمل میں لائی گئی۔
فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ موٹر وے اور سروس ایریاز پر مسافروں کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے کسی بھی قسم کی غفلت یا انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر ہی جرمانے کیے گئے اور متعلقہ فوڈ پوائنٹس کو سخت ہدایات جاری کی گئیں۔