جہلم میں بھی الیکٹر ک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح

 جہلم میں بھی الیکٹر ک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح

پہلے مرحلے میں 15بسیں تین مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی ،بلال اکبر

کھیوڑہ(نمائندہ دنیا) جہلم میں الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان ، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے خصوصی شرکت کی، بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شہریوں کو بہتر اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تباہ حال پنجاب کو ستھرا اور ترقی یافتہ پنجاب بنانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔ ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو جدید مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں پہلے مرحلے میں 15 الیکٹرک بسیں تین مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں