ڈھڈیال، چور گھر سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے اڑے
ڈھڈیال (نمائندہ دنیا) موہڑہ الہو میں چور لاکھوں روپے، طلائی زیورات لے اڑے۔ اشفاق حسین سکنہ رتہ نے تھانہ ڈھڈیال میں رپورٹ درج کرائی۔۔۔
کہ میری صاحبزادی اپنے سسرال موہڑہ الہو سے میرے گھر رتہ آئی ہوئی تھی کہ اس کی عدم موجودگی میں چور گھر سے دو طلائی انگوٹھیاں، چین، بجلی کا سامان اور ایک لاکھ 50ہزار روپے لے گئے۔