ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائینگے، وزیرصحت پختونخوا

ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات پورے  کیے جائینگے، وزیرصحت پختونخوا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت خلیق الرحمان کی زیرِ صدارت پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ ۔۔۔

صوبائی وزیرِ صحت اور سیکرٹری صحت نے پی ڈی اے کو یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹروں کے تمام زیرِ التوا ترقیوں کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل اور ڈاکٹروں کے دیرینہ اور جائز مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ پی ڈی اے کے نمائندگان نے ڈاکٹر وردہ کے قتل کے مقدمے میں صوبائی وزیرِ صحت کے فعال اور سنجیدہ کردار پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں