ویون گروپ موبی لنک بینک میں 20ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

ویون گروپ موبی لنک بینک میں 20ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

سرمایہ کاری اسلامی بینکنگ کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کریگی،صدر موبی لنک

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون گروپ نے پاکستان میں موبی لنک بینک کی ترقی اور ڈیجیٹل اسلامی بینکنگ کے فروغ میں معاونت کیلئے 20ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جس سے موبی لنک بینک کی تیزرفتار ترقی اور اس کے مربوط ڈیجیٹل مالیاتی نظام جاز کیش پر ویون گروپ کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔ موبی لنک بینک، ویون گروپ کا حصہ ہے، یہ ایک عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ہے جو 150ملین سے زائد صارفین کو کنکٹویٹی جبکہ 140ملین سے زائد ماہانہ صارفین کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔ ویون گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے کہا ویون کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل مدتی عزم کا اظہار ہے۔ موبی لنک بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث محمود چودھری نے کہا یہ سرمایہ کاری شرعی اصولوں کے مطابق اسلامی بینکنگ کی سہولیات کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں