پولیس خدمت مراکز، 13لاکھ سے زائد شہریوں نے استفادہ کیا
75ہزار نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈھا ئی لاکھ افراد نے نئے ڈرائیونگ لائسنس لیے
راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس خدمت مراکز کی سال 2025کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ گزشتہ سال مجموعی طور پر راولپنڈی میں 13لاکھ 24ہزار 100افراد نے خدمت مراکز سے سہولیات حاصل کیں، راولپنڈی خدمت مراکز سے سال 2025میں 75ہزار 144افراد نے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے، 90ہزار 994افراد نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی، خدمت مراکز سے 2لاکھ 51ہزار افراد نے نئے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے، 2017افراد نے ایف آئی آر کی کاپی جبکہ 630افراد نے گمشدگی رپورٹ درج کروائی۔