اراضی کے جعلی کاغذات دکھا کر 15لاکھ روپے ہتھیا لئے
کلرسیداں (نمائندہ دنیا) زمین کے جعلی کاغذات کے ذریعے رقم ہتھیانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، بلال اکبر کیانی سکنہ ساگری نے۔۔
تھانہ کلر سیداں میں درخواست دی کہ کاشف جاوید سکنہ موہڑہ بختاں نے خسرات، واقع موضع ڈیرہ خالصہ کی اراضی کی جعلی ملکیت ظاہر کی اور دو کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا جس میں سے ملزم نے پندرہ لاکھ روپے بیعانہ کے طور پر گواہوں کی موجودگی میں وصول کرلیے تاہم ملزم نے دھوکا دہی سے بیعانہ کی رقم ہتھیا لی اور اراضی نہیں دی ۔