اسلام آباد:جعلی پولش رہائشی کارڈ پر سپین جانیوالا آف لوڈ
اسلام آباد (اے پی پی) ایف آئی اے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافرکی جعلی پولش رہائشی کارڈ استعمال کر کے۔۔
بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مذکورہ مسافر کو ایف آئی اے امیگریشن عملے نے فلائٹ ای وائی 303 پر سپین روانہ ہونے کے دوران رو کا ، چیکنگ کے دوران مسافر کی پیش کردہ سفری دستاویزات مشکوک پا ئی گئیں ۔ مسافر کی شناخت شیخوپورہ کے رہائشی محمد عامرکے نام سے ہوئی ، اسے فلائٹ سے اتار کر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔