8ملزم گرفتار،38لٹر شراب،ساڑھے 6کلو چرس،اسلحہ برآمد

 8ملزم گرفتار،38لٹر شراب،ساڑھے 6کلو چرس،اسلحہ برآمد

کارروا ئیاں تھانہ گنجمنڈی،سٹی ،بنی ،گوجر خان ،کلر سیداں ،چکلالہ کے علاقوں میں ہو ئیں

 راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8ملزموں کو گرفتار کر کے 38لٹر شراب ،ساڑھے 6کلو چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ گنجمنڈی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 20 لٹر ، تھانہ سٹی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے 10 لٹر ، تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 8 لٹر شراب برآمد کی۔ گوجر خان پولیس اور کلر سیداں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا ۔ گوجر خان پولیس نے 3 منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 4 کلو 920 گرام چرس ، چکلالہ پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1کلو660 گرام چرس برآمدکی ۔مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں