سی ٹی ڈی انسدادِ دہشتگردی آپریشن تیز کرے ،آ ئی جی اسلام آباد

سی ٹی ڈی انسدادِ دہشتگردی آپریشن تیز کرے ،آ ئی جی اسلام آباد

پولیس فورس کی ذہنی صحت کو یقینی بنانا بہتر کارکردگی کیلئے ناگزیر ہے ڈولفن فورس کی یونیفارم پیشہ ورانہ شناخت کی عکاس ہونی چا ہئے ،اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آ ئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا ،انہوں نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو ہدایت کی کہ انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات اور آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے ، جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر معاونت فراہم کی جائے ، پولیس جوانوں کی تربیت و استعدادِ کار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ۔اسی طرح آئی جی اسلام آباد نے ماہرینِ نفسیات کی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے دوران پولیس فورس کی ذہنی صحت، پیشہ ورانہ دباؤ کے مؤثر تدارک، سٹریس مینجمنٹ، کونسلنگ سسٹم اور نفسیاتی معاونت کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے عمل کا جائزہ لیا، انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ فورس کی ذہنی صحت کو یقینی بنانا بہتر کارکردگی اور عوامی خدمت کے لئے ناگزیر ہے ۔ بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے ڈولفن فورس کی یونیفارم کو حتمی شکل دینے کے لئے مجوزہ یونیفارم کا معائنہ کیا اور کہا ڈولفن فورس کی یونیفارم پیشہ ورانہ شناخت کی عکاس ہونی چا ہئے جبکہ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں