قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی بھاوج انتقال کر گئیں
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ طویل علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں ۔ سیدال خان ناصر نے اس موقع پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خاندان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔