شفافیت کیلئے این آر ای کی ذمہ داری نمز کو دی گئی ہے ،پی ایم ڈی سی

شفافیت کیلئے این آر ای کی ذمہ داری  نمز کو دی گئی ہے ،پی ایم ڈی سی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ایم ڈی سی کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز ( نمز ) راولپنڈی کو این آر ای کے۔۔

 انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ امتحان کی ساکھ، دیانت داری اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ نمز گزشتہ دو برسوں سے این آر ای منعقد کر رہی ہے اور پیپر سیٹنگ، کمپائلیشن اور حتمی نتائج کے اعلان کی ذمہ دار ہے ۔ این آر ای دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے اور کم از کم سال میں دو مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے ، جو منظور شدہ این آر ای معیارات، ساخت اور نصاب کے مطابق ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں